ایئرکرافٹ اونرز ایسوسی ایشن کی پاکستانی خلائی کامیابی پر قوم کو مبارکباد

 

کراچی: ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی اسٹیشن تک رسائی کو ملک کی تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے بانی عمران اسلم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے پاکستانی خلا باز بن گئے ہیں، جو ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر چین کی قیادت اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خلائی شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون سے پاک چین دوستی ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

عمران اسلم خان نے تاریخی خلائی مشن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان ایئر فورس اور سپارکو کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون سے نوجوان پاکستانی سائنسدانوں، پائلٹس اور انجینئرز کے لیے ترقی اور نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے پاکستان کی خلائی کامیابی پر بھارتی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز ردعمل دینے والوں کو مئی 2025 کے واقعات یاد رکھنے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed