پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو براہ راست سائن کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 35 سالہ لوکی فرگیوسن کی خدمات 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں حاصل کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے فرگیوسن اب تک ایک ٹیسٹ، 65 ون ڈے انٹرنیشنل اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ ان مقابلوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 176 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
لوکی فرگیوسن نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام بنایا ہے۔ وہ اب تک 225 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 257 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام فرنچائزز کو 13 جنوری تک اپنے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانا ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔







