خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

 

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت فروری 2027 میں حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ بندیوں کے عمل میں کرک، ہنگو، پھار پور، مانسہرہ، سوات، بر سوات، اپر چترال، شانگلہ اور مالاکنڈ شامل ہیں۔

حلقہ بندیوں کے پورے عمل کی نگرانی متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کریں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق یکم سے 9 دسمبر تک حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ 10 دسمبر سے 9 جنوری تک کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کو ترتیب دیں گی۔

شیڈول کے تحت 10 جنوری کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول ہونے اور ان کا جائزہ لینے کے بعد 26 فروری کو حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed