کراچی بلوچ کالونی میں زیر تعمیر عمارت کا حصہ گرگیا

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران چار زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ چوتھے زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی عمارت چھ منزلہ تھی اور اس کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

امدادی کارروائیوں کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے تاکہ ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جاسکے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ بلوچ کالونی میں عمارت گرنے کے وقت مزدور کام کررہے تھے اور وہ ملبے تلے پھنس گئے۔ ان کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed