سدھو اور شعیب اختر کی ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

نووجوت سنگھ سدھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’فاسٹ اینڈ فیوریس، راولپنڈی ایکسپریس‘۔ یہ شعیب اختر کا مشہور لقب ہے۔

دوسری جانب شعیب اختر نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور طویل عرصے بعد سدھو سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاجی سے ملاقات کرکے دل خوش ہوگیا، کافی عرصے بعد ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملا۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی کمنٹری ٹیم میں دونوں سابق کرکٹرز شامل
نووجوت سنگھ سدھو اور شعیب اختر ان دنوں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے پانچویں سیزن کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹورنامنٹ کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

سدھو پہلی مرتبہ اس لیگ کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ شعیب اختر گزشتہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کے بعد دوبارہ کمنٹری پینل کا حصہ بنے ہیں۔

ان دونوں کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، ایان بشپ، بریٹ لی اور رابن اتھپا سمیت دیگر سابق بین الاقوامی کرکٹرز بھی ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا شیڈول
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا پانچواں ایڈیشن 21 نومبر سے شروع ہوچکا ہے، جس میں دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے میدانوں میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 20 دسمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed