انگلینڈ میں رواں برس گرمی سے اموات کا نیا ریکارڈ قائم

لندن: انگلینڈ میں رواں برس موسم گرما کے دوران گرمی سے ہونے والی اموات کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق اس موسم گرما میں گرمی سے متعلق اموات کی تعداد 5,258 تک جا پہنچی ہے۔

ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرمی سے اموات کی یہ سطح 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جبکہ انگلینڈ میں گرمی سے ہونے والی اموات گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 76 فیصد زائد رہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2026 کا موسمِ گرما 1884 کے بعد برطانیہ کا گرم ترین موسم گرما قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویوز کا سلسلہ جاری رہا، تاہم رواں سال 21 سے 28 جون کے دوران گرمی سے اموات کی شرح سب سے بلند رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل 2025 کے موسم گرما میں گرمی سے متعلق 1,504 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed