آسٹریلیا میں بلے باز انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ، ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی گولڈ کلیش ٹورنامنٹ کے دوران سابق رگبی اسٹار جوناتھن تھرسٹن کے انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 43 سالہ جوناتھن تھرسٹن ٹیم فُٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کریز پر موجود تھے اور 29 رنز بنا چکے تھے، جبکہ ان کی ٹیم کو جیت کے لیے آخری تین گیندوں پر محض دو رنز درکار تھے۔

اس سنسنی خیز مرحلے پر فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی گیند سیدھی جوناتھن تھرسٹن کے گروئن پر جا لگی۔ شدید تکلیف اور اچانک ردعمل کے نتیجے میں ان کے ہاتھ سے بلا چھوٹ کر پیچھے وکٹوں سے جا ٹکرایا اور وہ ہٹ وکٹ قرار پائے۔

اس غیر معمولی اور حیرت انگیز انداز میں وکٹ گرنے کے منظر نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو بھی دنگ کر دیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں بولنگ کرنے والے جیمز پیٹنسن کو سات برس قبل ہم جنس پرست افراد کے خلاف ریمارکس دینے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed