پولیس کی اوپن ڈور پالیسی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی کھلی کچہری

پشاور میں عوامی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو یقینی بنانے کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے سامنے اپنے درپیش مسائل اور شکایات پیش کیں۔

دونوں سینئر پولیس افسران نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور موقع پر ہی موجود متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کیے کہ عوامی شکایات کا فوری، شفاف اور مقررہ وقت کے اندر ازالہ یقینی بنایا جائے۔

پشاور پولیس حکام کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو اعلیٰ افسران تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا، بروقت انصاف کی فراہمی اور شفاف عوامی خدمت پشاور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ شہریوں کے مسائل دہلیز پر حل ہو سکیں اور پولیس پر عوامی اعتماد مزید مستحکم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed