نوشہرہ اسلحے کی نوک پر جنسی تشدد اور ویڈیو بنانے کا الزام، چار ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں ضلعی پولیس نے بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر بچے کے ساتھ جنسی تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کے گھناؤنے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ضلعی پولیس نوشہرہ کے مطابق مدعی (س) نے تھانہ بدرشی میں رپورٹ درج کرائی کہ زوہیب ولد حیات نواز ساکن پہاڑی کٹی خیل، اظہار عرف ملو ولد لاچی خان، رمضان ولد یالکا خان اور عامر ولد جمال خان نے اسلحے کی نوک پر اس کے بیٹے کے ساتھ جنسی تشدد کیا اور بعد ازاں اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بدرشی پولیس نے مقدمہ نمبر 748/26 بجرم 377B، 506، 48، 50 اور 53 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ (CPA) کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل محمد نسیم خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بدرشی فخرالسلام اور تفتیشی افسر انعام اللہ خان کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران چاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز کو بھی مزید قانونی کارروائی اور فرانزک تجزیے کے لیے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ضلعی پولیس نوشہرہ کی جانب سے والدین کے نام اہم پیغام میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں اور میل جول پر خصوصی نظر رکھیں، انہیں گھر میں دوستانہ اور اعتماد پر مبنی ماحول فراہم کریں اور ان کے مسائل سننے کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed