پنجاب میں خفیہ ریکارڈنگ آلات پر پابندی میں توسیع

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں خفیہ کیمروں، اسمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں نصب ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندی کا اطلاق ان تمام آلات پر ہوگا جو خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ کرنے کے ساتھ انہیں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عینکوں، پین، کی چین اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا میں نصب مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کا استعمال ممنوع رہے گا۔

اس کے علاوہ صوبے بھر میں ان آلات کی دکانوں پر فروخت اور ان کی آن لائن خرید و فروخت پر بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ کوئی دکاندار، تاجر یا ڈسٹری بیوٹر ایسے ممنوعہ آلات فروخت نہیں کرسکے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خفیہ ریکارڈنگ آلات کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگی، حساس معلومات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جس کے پیش نظر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم نوٹیفکیشن میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے منظور شدہ ٹرمینل آلات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پابندی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed