ولی خان شنواری خیبرپختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

خیبر پختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے خصوصی جنرل کونسل اجلاس میں ڈاکٹر نعمان الحق کو صدارت اور جہانگیر جمال کو جنرل سیکرٹری کے عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ ولی خان شنواری کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر اور محمد عاصم کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔اس سلسلے میں خصوصی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کے تمام ریجنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ولی خان شنواری نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین نے ایجنڈا پیش کیا۔ جنرل کونسل کے شرکاء نے صدر ڈاکٹر نعمان الحق اور جنرل سیکرٹری جہانگیر جمال کے خلاف مختلف الزامات پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں موجود ارکان کی بھاری اکثریت نے دونوں عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دی۔بعدازاں جنرل کونسل نے خالی ہونے والے عہدوں پر ولی خان شنواری کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر جبکہ محمد عاصم کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔ دونوں عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔اجلاس سے نومنتخب صدر ولی خان شنواری نے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں بیس بال کھیل کے فروغ کیلئے نئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام صوبائی اور نیشنل سطح پر ٹورنامنٹ جلد منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed