ایم فل سکالر سبین رحمان نے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

کالج آف ہوم اکنامکس یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائننگ کی ایم فل سکالر سبین رحمان نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان Eco-Friendly Printing of Cotton Fabric Using Plant Extract تھا۔ان کی ریسرچ سپروائزر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ چشتی جبکہ کو سپروائزر ڈاکٹر شاہد عدیل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد تھے جبکہ ڈاکٹر مہرین اعجاز نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینر فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر جی ایس اے کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سدرہ علی بھی موجود تھیں۔فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز یونیورسٹی آف پشاور کی ڈین اور پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کنیز فاطمہ حیدر نے سبین رحمان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق اعلیٰ تعلیم کا اہم ستون ہے اور نوجوان محققین کی کامیابیاں تعلیمی اداروں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے سبین رحمان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed