سرکاری کالجوں میں کیپ اسٹون پراجیکٹ کے نفاذ کے لیے تربیتی سیمینار کا انعقاد

منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KPEF) و ایڈیشنل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم عبد الاکرم کی ہدایات پر KPEF اکیڈمی کے زیر اہتمام "بی ایس ڈگری پروگرام میں لازمی کیپ اسٹون پراجیکٹ اور اس کے مضمرات” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 18 اور 19 نومبر کو انعقاد پذیر ہونے والے اس سیمینار میں کوہاٹ اور پشاور کے سرکاری کالجوں کے 70 سے زائد بی ایس اساتذہ نے شرکت کی، جن میں 45 خواتین اساتذہ بھی شامل تھیں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ہری پور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مسرت جبین نے بطور ریسورس پرسن تین گھنٹے کا تعاملی سیشن لیا، جس میں انہوں نے تحقیقی اخلاقیات، سرقہ علمی (Plagiarism) کی روک تھام اور پراجیکٹ تجاویز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کے پی ای ایف عبد الاکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے معیاری فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ روایتی تحقیق کے بجائے حقیقی مسائل پر مبنی بروقت تحقیق (Real-Time Research) کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے KPEF کے آئندہ کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا، جن میں بی ایس طلبہ کے لیے وظائف اور نئے بھرتی ہونے والے لیکچررز کی قبل از ملازمت تربیت شامل ہے۔ سیمینار میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کیپ اسٹون پراجیکٹ سے انڈرگریجویٹ تعلیم کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed