دی راک کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا اعلان

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف سپر اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن، جنہیں دنیا بھر میں دی راک کے نام سے پہچانا جاتا ہے، نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

دی راک 28 نومبر 2026 کو امریکی شہر ہیوسٹن، ٹیکساس میں منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ سروائیور سیریز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پیٹ میکافی شو میں گفتگو کے دوران ایونٹ میں اپنی موجودگی کی تصدیق کی۔

یہ تقریباً دو سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کی پہلی پیشی ہوگی۔ اس مرتبہ سروائیور سیریز کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ 1996 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کے ڈیبیو کو 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

ڈوین جانسن نے 1996 میں راکی مائیویا کے نام سے ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد میں وہ دی راک کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سروائیور سیریز میں دی راک کا کردار کیا ہوگا، اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم بلڈ لائن کے ساتھ ان کے ماضی کے تعلق کی وجہ سے شائقین اس ایونٹ میں ان کی شرکت کو خاص دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں بلڈ لائن کا وار گیمز مقابلہ بھی شیڈول ہے، جس کے باعث دی راک کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دی راک آخری مرتبہ 2025 کے ایلیمینیشن چیمبر میں ڈبلیو ڈبلیو ای ٹی وی پر دکھائی دیے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے جان سینا کے منفی کردار اختیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed