جمخانہ پشاور میڈیا کرکٹ لیگ، پی پی سی اسٹارز اور مارخور کی کامیابیاں

جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیگ کے دوران پی پی سی اسٹارز اور پی پی سی مارخور نے اپنے اپنے میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔پی پی سی اسٹارز نے پی پی سی لائنز کو 85 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی پی سی اسٹارز نے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ بلاول نے 24 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ وحید نے 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 37 رنز اسکور کیے۔شعیب جمیل نے بہترین بولنگ کی اور تین کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔جواب میں پی پی سی لائنز کی ٹیم 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا سکی۔ فواد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی پی سی اسٹارز کی جانب سے زیشان، خرم اور وحید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے مقابلے میں پی پی سی مارخور نے پی پی سی چیتا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی پی سی چیتا نے مقررہ 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔ واجد شہزاد نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ وقار نے 15 گیندوں پر ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے۔ ارسلان نے 14 رنز اسکور کیے۔پی پی سی مارخور نے ہدف کا تعاقب انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 5.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ارشد یوسفزئی نے صرف 6 گیندوں پر ناقابلِ شکست 29 رنز بنائے، جبکہ یاسر علی نے 11 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ وسیم نے بھی 12 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا.پی پی سی چیتا کی جانب سے رضوان نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ پی پی سی مارخور کے باؤلرز نے مخالف ٹیم کو 77 رنز تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیا کرکٹ لیگ کے ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ، جارحانہ انداز اور بہترین کھیل نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ جمخانہ پشاور میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ میڈیا سے وابستہ افراد کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed