گیارہویں یو ای ٹی میڈیا کرکٹ لیگ
پی پی سی مارخور، پی پی سی بہادراور پی پی سی سٹار نے کامیابی حاصل کرلی
پشاور پریس کلب کے زیراہتمام گیارہویں یو ای ٹی میڈیا کرکٹ لیگ کے پہلے روز پی پی سی مارخور، پی پی سی بہادراور پی پی سی سٹار نے کامیابی حاصل کرلی ، جمخانہ کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پی پی سی بہادر نے پی پی سی سپائیڈر کو سات وکٹوں سے شکست دی ، پی پی سی سپائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز بنائے جس میں میر کمال 21 شکیل فرمان علی 14 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، جواب میں پی پی سی بہادر نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، زاہد امداد 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے
اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، سینئر صحافی شمیم شاہد، سپورٹس کمیٹی کے اراکین، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

دوسرے مقابلے میں پی پی سی مارخور نے پی پی سی چیتا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی پی سی چیتا نے مقررہ 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔ واجد شہزاد نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ وقار نے 15 گیندوں پر ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے۔ ارسلان نے 14 رنز اسکور کیے۔
پی پی سی مارخور نے ہدف کا تعاقب انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 5.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ارشد یوسفزئی نے صرف 6 گیندوں پر ناقابلِ شکست 29 رنز بنائے، جبکہ یاسر علی نے 11 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ وسیم نے بھی 12 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پی پی سی چیتا کی جانب سے رضوان نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ پی پی سی مارخور کے باو ¿لرز نے مخالف ٹیم کو 77 رنز تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تیسرے میچ میں پی پی سی اسٹارز نے پی پی سی لائنز کو 85 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی پی سی اسٹارز نے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ بلاول نے 24 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ وحید نے 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 37 رنز اسکور کیے۔شعیب جمیniل نے بہترین بولنگ کی اور تین کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔
جواب میں پی پی سی لائنز کی ٹیم 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا سکی۔ فواد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی پی سی اسٹارز کی جانب سے زیشان، خرم اور وحید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
میڈیا کرکٹ لیگ کے ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ، جارحانہ انداز اور بہترین کھیل نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ جمخانہ پشاور میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ میڈیا سے وابستہ افراد کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔







