جنوبی افریقا میں بنگلادیش 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم

بنگلادیش جنوبی افریقا میں 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

بنگلادیش نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔ مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 400 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

کرک انفو کے سینئر اسٹیٹس اینالسٹ شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔

بنگلادیش گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے کے دوران جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 رنز بنانے والی پہلی مہمان ٹیم بھی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 2008-09 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 466 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں کسی ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا۔ سری لنکن ٹیم نے 2020-21 میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کرکے سری لنکا کا سابقہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ چوتھا موقع ہے جب بنگلادیش نے ایشیا سے باہر کسی ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 400 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کو آخری مرتبہ 2020 میں انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اس مقابلے میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed