کپل دیو کی کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر تنقید

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے۔

کپل دیو نے مئی 2025ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے کوہلی کے فیصلے کو ان کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی کیونکہ ان کی فٹنس دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے اور وہ 25 سالہ کرکٹر کو بھی فٹنس کے معاملے میں چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ غصے میں آکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا درست نہیں۔ کھلاڑیوں کو سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کی مثال سامنے رکھنی چاہیے، جنہیں کئی مرتبہ ٹیم سے باہر کیا گیا، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ ٹیم میں واپسی کرکے اپنی صلاحیتیں ثابت کیں۔

کپل دیو نے بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے مزید کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما ملک کے لیے بہت خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

کپل دیو کے مطابق سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، روی چندرن ایشون اور مہندر سنگھ دھونی جیسے نامور بھارتی کرکٹرز بھی ایک دن کھیل سے ریٹائر ہوئے۔ ہر کھلاڑی کو بالآخر کھیل کو خیرباد کہنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed