جبر پولیس کی کارروائی، اسلحے کی نوک پر موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان گرفتار، کلاشنکوف برآمد

مردان میں ضلعی پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کریمنلز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ جبر پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ جبر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان شاہد عزیز ولد گل بنی ساکن چیچاڑ سعید آباد اور یاسین ولد زاہد گل ساکن ہسپتال کورونہ جمال گڑھی کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک عدد کلاشنکوف اور شہریوں سے چھینے گئے 2 عدد مالِ مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مردان پولیس اسلحے کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed