صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوس ناک واقعہ، واش روم کو تالہ لگانے پر بھیتجے نے چچا کو قتل کر دیا۔واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب میں گھر میں واش روم کو تالہ لگانے کے تنازعہ پر تلخ کلامی سے معاملہ اسلحے تک جا پہنچا، اور اس دوران طیش مین آ کر بھتیجے نے اپنے سگے چچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول افغان باشندہ تھا جبکہ ملزم کی عنقریب شادی ہونے والی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے واش روم صاف کرکے اس کو لاک لگا دیا تھا، جس پر اس نے چچا کو واش روم کھولنے کا کہا تاہم اس پر بحث ومباحثہ ہوا۔ارتکاب جرم کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔







