خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کا 8 تا 4 ڈیوٹی اوقات بحال کرنے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈ ی سے ڈیوٹی کے پرانے اوقات کار صبح 8سے 4بجے تک بحال کرنے کی اپیل کی ہے ، ملازمین نے نئے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بعد صوبے کے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں کے اوقات بڑھاکر 9-5کردیئے تھے جبکہ وفاقی حکومت اور اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں میں اب بھی پرانے ڈیوٹی اوقات بحال ہیں، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملازمین کے مطابق شام 5 بجے چھٹی ہونے کے بعد گھروں کو واپسی کے دوران ٹریفک اور دیگر سفری مشکلات کے باعث مغرب کی نماز کا وقت راستے میں گزر جاتا ہے، جبکہ بیشتر ملازمین کو گھر پہنچتے پہنچتے شام ہو چکی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اوقات کار کے تحت ملازمین شام 4 بجے دفاتر سے فارغ ہو کر بروقت اپنے گھروں کو پہنچ جاتے تھے، جس سے انہیں گھریلو امور اور نماز کی ادائیگی میں بھی سہولت رہتی تھی۔سرکاری ملازمین نے گورنر خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ملازمین کی مشکلات اور مذہبی و گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی کے سابقہ اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک دوبارہ بحال کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed