نیشنل کراٹے چیمپئن شپ,خیبر پختونخوا کی خواتین نے 3 میڈلز حاصل کر لیے

کراچی میں منعقدہ 32ویں میل اور 18ویں فی میل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں میں اریبہ فاروق نے انڈر 45 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ حنا خان نے انڈر 55 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیت کر صوبے کا نام روشن کیا۔ٹیم فائٹ کے مقابلے میں اریبہ فاروق، حنا خان، ملیحہ، فاطمہ جمشید اور رومیصہ کامران پر مشتمل خیبرپختونخوا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔اس طرح خیبرپختونخوا کی خواتین کراٹے کھلاڑیوں نے قومی سطح کے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر دو سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرکے صوبے کے لیے اعزاز حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed