تبلیغی جماعت کے امیر حضرت مولانا نذر الرحمان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ملک کے طول و عرض سے علماء کرام، مشائخ عظام، تبلیغی جماعت کے اکابرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہنچی۔ اس موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی غیر معمولی تعداد کے باعث اطراف کے علاقوں میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔








