بابراعظم کا اعزاز، 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف  سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں بابراعظم نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم کے مجموعی رنز 16 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز  بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

32 سالہ بابر اعظم  انٹرنیشل کرکٹ میں 16 ہزار 38 رنز بناچکے ہیں۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 771، 144 ون ڈے میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 ہزار 596 رنز بنائے ہیں۔

وہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 32 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے۔ ان کے بعد سابق کپتان یونس خان دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 408 انٹرنیشنل میچوں میں 17 ہزار 790 رنز اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed