چاڈ لیکاک نے جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 19 سالہ بولر چاڈ لیکاک نے ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ جنوبی افریقی کرکٹ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

یہ کارنامہ منگل کے روز پیٹرمارٹزبرگ میں سی ایس اے پرو ٹوئنٹی کپ کے ایک مقابلے میں سامنے آیا، جہاں کے زیڈ این اِن لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے چاڈ لیکاک نے ٹائٹنز کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اننگز کے 19ویں اوور میں پہلی گیند پر لیوس ڈو پلائے کو آؤٹ کیا، جبکہ ایک ڈاٹ بال کے بعد اگلی تمام چار گیندوں پر مسلسل چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا بہترین بولنگ اسپیل بن گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بیورن ہینڈرکس کے پاس تھا جنہوں نے 2014 میں 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاندار انفرادی کارکردگی اور بیٹنگ میں ناٹ آؤٹ 31 رنز بنانے کے باوجود چاڈ لیکاک اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے زیڈ این اِن لینڈ کی ٹیم 183 رنز پر ہمت ہار گئی اور ٹائٹنز نے یہ مقابلہ 21 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed