پاکستان نے ایشیا زون تھری ویمنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

لاہور: پاکستان کی قومی خواتین ہینڈبال ٹیم نے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں شاندار پیش رفت کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ عالمی ایونٹ میں میزبان ملک ازبکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ ترکمانستان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ کرغزستان بالترتیب چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہے۔

قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں آغاز دشوار رہا۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف کھیلا جس میں اسے 19 کے مقابلے میں 38 گولز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد 14 اکتوبر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان نے پاکستان کو 8 کے مقابلے میں 46 گولز سے شکست دی۔

تاہم، پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شاندار واپسی کا مظاہرہ کیا۔ 15 اکتوبر کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے 14 کے مقابلے میں 36 گولز سے کامیابی حاصل کی، جس میں بہترین کارکردگی پر کپتان سحرش کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بعد ازاں 17 اکتوبر کو پاکستان نے اپنے آخری میچ میں کرغزستان کو 23 کے مقابلے میں 33 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں کانسی کا تمغہ پکا کیا۔ اس میچ میں نمایاں کھیل پیش کرنے پر مصباح کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed