سرکاری سکولوں کے تقریباً 37 ہزار کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے 36 ہزار967 کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے میں 34 ہزار 784 سرکاری اسکول ہیں جن میں سے 19ہزار 224 کلاس رومز کی ازسر نو تعمیر کی ضرورت ہے، 17 ہزار 743 کلاس رومز کی مرمت درکار ہے۔ پی ایس آر اے کے مطابق پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا ڈیٹا موجود نہیں، شکایت موصول ہونے پر غیر رجسٹرڈ اسکول کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 542 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔ڈائریکٹرمحکمہ ثانوی و اعلیٰ تعلیم جعفر منصور کے مطابق پی ٹی سی فنڈز سے ایک ہزار نئے کلاس روم بن رہے ہیں، صوبے میں 34 ہزار سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں کلاس رومز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed