پشاور ہائیکورٹ میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے کیسزکو تیزی سے نمٹانے کے لیے چیف جسٹس نے ایک خصوصی "ایگزیکیوشن بنچ” تشکیل دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تشکیل دیے گئے اس خصوصی بنچ میں جسٹس محمد اعجاز خان کو شامل کیا گیا ہے، جو پرنسپل سیٹ پشاور کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام ایگزیکیوشن مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے اعلامیے کی کاپیاں تمام متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل رجسٹرارز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر کو ارسال کر دی ہیں تاکہ عمل درآمد کے تمام زیر التوا کیسز کو بلاتاخیر اور مثر انداز میں حل کیا جا سکے۔







