سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حملے کے بعد مکہ دفاعی اتحاد حرکت میں آ گیا، اقدامات کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا۔سعودی عرب کے جازان اور نجران ایئرپورٹس پر حملوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ بعض تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا، سعودی سول ایوی ایشن حکام نے دونوں ایئرپورٹس کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔سعودی حکام کے مطابق جازان کے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پیر کی شب حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایئرپورٹ کی بعض املاک کو نقصان پہنچا۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت دفاعی تعاون تیز کیا جا رہا ہے۔ 5اکتوبر کو ریاض میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد تینوں ممالک نے سعودی عرب میں طے شدہ فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی کے لیے اقدامات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست 2026 کو سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے کیا تھا، جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب میں دیگر اہداف، جن میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایک آئل تنصیب بھی شامل ہے، کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم ان اضافی دعوں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی، اس لیے انہیں فی الحال دعوے کے طور پر ہی رپورٹ کیا جا رہا ہے۔تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے، سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز نے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں، جبکہ حوثیوں کی جانب سے سعودی اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون بھی نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔سعودی اتحادی افواج کے حملے میں یمن میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق صنعا، صعدہ اور حدیدہ میں اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاوسز، بحری سرنگیں، بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم، بیلسٹک میزائلوں کا گودام تباہ کر دیا۔یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے۔حوثی ملیشیا نے جواب میں ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ، تیل کمپنی، خمیس مشیط کے فوجی اڈے، عسیر، نجران اور جازان میں فوجی کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حملوں میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔







