بی آر ٹی بس میں سیٹ نہ دینے پر خواتین مسافروں میں ہاتھا پائی

بی آر ٹی بس میں سیٹ کے تنازع پر خواتین میں ہاتھاپائی ہوگئی اور ایک دوسرے کے لیڈیز بیگ اٹھا کر بس کے شیشوں پر دے مارے۔تفصیل کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس میں نشست پر بیٹھنے کے تنازع پر خواتین مسافروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ بی آر ٹی بس میں سفر کے دوران سیٹ نہ دینے پر خواتین کے درمیان گالم گلوچ سے شروع ہونے والا تنازع دشت بہ دشت لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔غصے میں آئی خواتین نے ایک دوسرے کے لیڈیز بیگ اٹھا کر بی آر ٹی بس کے شیشوں پر دے مارے، جس سے بس کے اندر افراتفری پھیل گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بی آر ٹی سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی میں ملوث خواتین کو اسٹیشن پر بس سے نیچے اتار دیا۔تاہم بس سے اتارے جانے کے بعد بھی خواتین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دوبارہ آپس میں الجھ پڑیں۔بی آر ٹی سیکیورٹی حکام نے عوامی مقام پر بدنظمی اور رولز کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر لڑائی میں ملوث خواتین کو موقع پر ہی حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed