تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 400 روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 400 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کی کمی سے 6 ہزار 664 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 438 روپے کی کمی سے 5 ہزار 641 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed