پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیشن جج کے کانسٹیبل کی ایما پر فقیر آباد پولیس کی جانب سے ایک خاتون اور اس کے گھر والوں کو رات کے وقت ہراساں کرنے اور چھاپے مارنے کے خلاف دائر درخواست پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پولیس اہلکاروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت کسی خاتون کے گھر چھاپہ مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے غیر قانونی اقدامات پر اب صرف معطلی نہیں بلکہ ذمہ داران کو جیل بھیجیں گے۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔







