فرانسیسی خاتون کو خاندان سمیت اسلام آباد منتقل کرنیکا فیصلہ

فرانسیسی خاتون اور ان کی فیملی کو پشاور سے آج اسلام اباد منتقل کر دیا جائے گا خیبر سے بازیاب کی جانے والی فرانسیسی خاتون اور ان کی فیملی کے حوالے سے وزارت خارجہ اور اسلام اباد میں فرانس کی سفارت خانے نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وزارت خارجہ اور فرانس کی سفارت خانے کے بعض شخصیات گزشتہ روز پشاور پہنچ گئے تھے اور بازیاب ہونے والی فرانسیسی خاتون سے ملاقات بھی کی اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی سرکاری ذرائع کے مطابق ان کے شوہر کے خلاف مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ان کے شوہر کو گزشتہ روز عدالت میں بھی پیش کیا گیا ذرائع کے مطابق فرانسیسی خاتون اور ان کے بچوں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ممکنہ طور پر اج اسلام اباد منتقل کر دیا جائیں گے جس کے بعد خاتون فرانس واپس جانے کے امکانات ہیں فرانسیسی خاتون اور ان کے بچوں کی میڈیکل معائنہ بھی گزشتہ روز کرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed