شہید شاگرد کا آخری پیپر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی استاد کا درد بھرا پیغام وائرل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی طالب علم کا آخری پیپر شیئر کرتے ہوئے استاد کا درد بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 15 سالہ طالب علم کو شہید کر دیا تھا، جس کے استاد نے دردناک انداز میں بچے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران ایک 15 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا جس کی شناخت یوسف سمیع عبدالرف کے نام سے ہوئی ہے۔طالب علم یوسف نے اپنا انگریزی کا امتحان اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے دیا تھا، جس پر ان کے استاد نے یوسف کا آخری پیپر شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔یوسف کے استاد احمد عطااللہ نے اپنے شاگرد کے انگریزی امتحانی پرچے پر روایتی نمبر دینے کے بجائے لکھا کہ تم اپنی شہادت کے ذریعے اعلی ترین درجات پر فائز ہو گئے ہو، اللہ تم پر رحم کرے اور تمہیں جنت میں دائمی سکون عطا فرمائے۔اس سے قبل اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کاروں نے رام اللہ کے قریب سکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ کی تھی، جس سے ایک طالب علم اور استاد شہید ہو گئے تھے۔ دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ میں واقع شہر دیر البلح میں متحدہ عرب امارات کے زیرِ اہتمام ایک بڑی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 150 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔یہ تقریب اماراتی اقدام "الفارس الشہیم” کے تحت 24 اپریل 2026 کو منعقد کی گئی جس کا مقصد غزہ کے متاثرہ اور مالی مشکلات کا شکار نوجوانوں کی شادیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔تقریب میں شریک جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شادی جیسے اہم مرحلے کو ممکن بنانا ان کے لیے ایک خواب جیسا تھا۔ شرکا کے مطابق اس اقدام نے نہ صرف ان کی معاشی مشکلات کم کیں بلکہ امید اور خوشی کا پیغام بھی دیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور انہیں عملی مدد فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ غزہ طویل عرصے سے معاشی اور انسانی بحران کا شکار ہے، جہاں ایسے فلاحی اقدامات نوجوانوں کے لیے نئی امید کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed