وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور مختلف پہلوئوں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔اپولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 2 مرد، ایک عورت اور بچہ شامل ہیں جن کی ایک گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مرنے والے ایک مرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے والے سکیورٹی گارڈ اور اہل محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔







