امریکہ میں فائرنگ سکواڈ اور مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت بحال

امریکی محکمہ انصاف نے فائرنگ سکواڈ اور مہلک انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت بحال کر دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ مہلک فائرنگ سکواڈ اور انجیکشن سے خطرناک مجرموں کو سزائے موت دی جا سکے گی، سزائے موت کے مقدمات کو تیز کرنے کیلئے اندرونی طور پر عمل کو درست کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں گزشتہ جنوری میں اپنا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے فورا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں موت کی سزاں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موت کی سزاں کیلئے مہلک انجیکشن کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed