دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 12فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہو گئے۔یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ہے، طبی ذرائع کے مطابق غزہ سٹی میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔شمالی علاقے بیت لاہیا میں ٹینک سے گولہ باری کے نتیجے میں مزید دو افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں سات افراد جاں بحق، جن میں چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملوں میں پولیس فورس کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ خان یونس میں حملہ ایک شادی ہال کے قریب موجود پولیس گاڑی پر کیا گیا۔







