شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان اپنی ہی 9 کزن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب سنتِ نبوی کے مطابق سادگی سے ہوئی جس میں نوجوانوں نے جہیز لینے سے بھی انکار کیا۔ رپورٹ کیم طابق محمد کاشف، محمد عاصم، محمد امین، محمد نعیم، محمد نوید، محمد راشد، محمد بلال، محمد شہباز ، محمد علی نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ وہ لڑکی والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالیں گے، ایک ہی چھت تلے 9 باراتیں اور پھر ایک ہی دن ولیمہ منعقد کیا۔ ایک ہی خاندان کے 9 دولہوں کو دیکھ کر جہاں باراتیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، وہاں سادگی کے اس منظر نے ہر آنکھ کو متاثر کیا، جوڑوں کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ معاشرے کو یہ بتانا ہے کہ اگر ہم اپنی بچیوں اور بچوں کی شادیوں کو آسان بنا دیں، تو کوئی بھی بیٹی اپنے گھر میں نہیں بیٹھی رہے گی ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے سنہری حروف سے لکھی جانے والی یہ شادی ایک تحریک ہے جو بیٹے بیٹیوں والوںکیلئے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔






