پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج آپریشن بلاتعطل جاری ہے،59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق خدام الحجاج،میڈیکل مشن اور دیگر عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ گیا، 4611 عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرلی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے ایک حاجی،14 ویل چیئرز اور 673 گمشدہ بیگز تلاش کیے ، میڈیکل مشن نے 288 افرادکو او پی ڈی،پانچ کو ڈینٹل اور چار کو ای سی جی سہولیات دیں۔ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ مدینہ پہنچنے والے عازمین کے اولین قافلے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔






