صحافیوں کا اہل خانہ کے ہمراہ عجائب گھر ،سیٹھی ہائوس اور تحصیل گورگٹھڑی کا دورہ

پشاور پریس کلب کی ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالصمد کے تعاون سے معزز ممبران کے بچوں کیلئے ایک روزہ تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ کا انعقاد کیا۔پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض ،نائب صدر اور ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق ،جنرل سیکرٹری عالمگیر خان ،سینئر صحافی شمیم شاہد ،ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین طیب عثمان اعوان ،شکیل فرمان علی ،عمیر یاسر ،شاہد خان ،زیشان کاکاخیل اور شازیہ نثار اور پریس کلب ممبران بھی موجود تھے ،

مطالعاتی دورے میں 300سے زائد بچوں کو پشاور میوزیم،تاریخی گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کی سیر کرائی گئی ،پریس کلب ممبران اور ان کے بچوں نے عجائب گھر میں رکھے تاریخی ورثے ، بدھا کے مجسموں ،ہتھیاروں ،گھریلو استعمال کی اشیا ،سکوں اور دوسری اشیا میں گہری دلچسپی لی ۔محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے حکام نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ،حکام کی جانب سے ان تاریخی مقامات سے متعلق بچوں اور انکے والدین کو بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر گروپ فوٹوبھی بنائے گئے

۔تاریخی تحصیل گورگٹھڑی کی سیر بھی کروائی گئی اور بچوں کو یہاں موجود آثار قدیمہ کی تفصیلات بتائی گئیں ،تاریخی سیٹھی ہائوس میں بچوں اور بڑوں کی خوشی دیدنی تھی اور فیملیز اس موقع پر ویڈیو ریلیز بناتی رہیں فوٹوگرافی بھی عروج پر تھی،اس کے بعد معزز ممبران کے بچوں اور انکی فیمیلیز کیلئے ظہرانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ بچوں کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا،پریس کلب کے نائب صدر و ایجوکیشن کمیٹی ضیاء الحق نے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالصمد اور انکے عملہ کا مطالعاتی دورہ کے مکمل تعاون و انتظام پر انکا شکریہ ادا کیا\

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed