کوہاٹ میں کمسن بچہ اور خاتون سمیت 5 افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے مضافاتی علاقے شاہی بانڈہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچے اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ میں تحصیل لاچی کے علاقے شاہی بانڈہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں افسوسناک طور پر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed