مسجد الحرام میں ویل چیئر لینا اب اور بھی آسان

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین مسجد الحرام کی سہولت کیلیے ویل چیئر کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے جس کے تحت مشترکہ پورٹل سے ویل چیئر بک اور حاصل کی جاسکے گی۔ادارے نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بتایا ہے کہ زائرین کی آسانی کے لئے الیکڑک اور سادہ ویل چیئر بک کرنے اور اس کا کرایہ ادا کرنے کیلئے مشترکہ پورٹل موجود ہے۔مشترکہ پورٹل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے کہیں سے بھی ویل چیئر باسانی بک کی جاسکتی ہے۔ کرائے کی ادائیگی کے لئے ایپل پے کی سہولت بھی پورٹل پر دستیاب ہے۔ادارہ حرمین کی جانب سے جاری پورٹل پر اردو، عربی، انگلش اور دیگر زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین حرم اپنی زبان میں ویل چیئر کی بکنگ اور اسے حاصل کرنے کی کارروائی کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed