ضلعی ہنگو ٹل میں جھڑپ، نائب صوبیدار ارشد خان شہید

ہنگو کے علاقے ٹل میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فرنٹیئر کور کے کمانڈو نائب صوبیدار ارشد خان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں دامان، شبقدر میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہید ارشد خان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نائب صوبیدار ارشد خان کا تعلق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا اور وہ ٹل میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی شہادت پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

شرکاء نے کہا کہ شہید ارشد خان کی قربانی ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed