پشاور ہائیکورٹ’2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی پر پولیس سے رپورٹ طلب 

پشاور ہائیکورٹ نے بنوں سے وزیرستان کے دو لاپتا رہائشیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ لاپتا ہونے والے دو بھائیوں کو امن کمیٹی نے اٹھایا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے تیسرے بھائی کو ہمارے حوالے کیا جائے، جبکہ تیسرے بھائی سے بھی تقریباً سات ماہ سے گھر والوں کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ امن کمیٹی والے کون لوگ ہیںجس پر وکیل نے بتایا کہ یہ امن کے قیام کے لئے بنائی گئی کمیٹی ہے جو پولیس کی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed