اراکین پارلیمنٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر پابندی عائد

27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ میں اراکین صوبائی اسمبلی قومی اور سینٹ کے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے اسلام اباد جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے صرف سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلی کے ہمراہ ہوں گے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس ذرائع کے مطابق اسلام اباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں اراکین صوبائی اسمبلی اراکین قومی اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ موجودہ پولیس سیکیورٹی واپس لی جائے گی اور پولیس اہلکاروں کے اسلام اباد جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اسلام اباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختنخواہ پولیس کے اہلکار احتجاجی مارچ میں اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ موجود نہیں ہوں گے ذرائع کے مطابق اسلام اباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کے حوالے سے حکمت عملی واضح کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed