خیبرپختونخواحکومت کاسستی بجلی کی فروخت کیلئے وفاق کے پلان پر تحفظات

خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کوپن بجلی ذرائع سے سستی بجلی کی فروخت کے سلسلے میں انڈیکیٹیوجنریشن کیپسٹی ایکپینشن پلان(IGCEP) 2025-35کی منظوری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے صوبے کے مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے اضافی نوٹ جاری کیاہے۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA)میں خیبرپختونخواکے نمائندے ممبرنیپراانجینئر مقصود انورکی جانب سے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹرISMOکے ذریعے(IGCEP) 2025-35 ی منظوری کابغورجائزہ لینے کے بعد اضافی نوٹ جاری کیا گیا ہے جسے صوبے میں موجودہ پلان کو صوبے کے مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ وفاق کی جانب سے پچھلے پلان میں ضلع سوات میں پیڈوکے منصوبوں گبرال کالام اورمدین ہائیڈروپاورپراجیکٹس جوکہ مشترکہ مفادات کونسل سے منظورکئے گئے تھے کوپلان میں زیرغورنہیں لایا گیا۔اسکے علاوہ رن آف ریورپر کالام اسریت238میگاواٹ،اسریٹ کیدام229میگاواٹ کو نظراندازکیا گیا جوکہ صوبے میں سستی بجلی کی پیداوارکے اہم منصوبے تھے۔ انہوں نے نوٹ میں موجودہ(IGCEP) 2025-35 پر اتفاق نہ کرتے ہوئے صوبے کے اہم منصوبوں کے اخراج پر حیرت کا اظہار کیاہے اور صوبے کے مفادات کے تحفظ کے لئے پلان کا ازسرنوجائزہ لینے پر زوردیتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed