ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں ضلع خیبر کے تمام اقوام پر مشتمل مشران کیساتھ جرگہ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس خیبر میں ہواجرگہ میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاسم خان، ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر)بلال شاہد راو، ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال، ممبر قومی اسمبلی آقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، نعمان علی شاہ،گل نواز، اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلداران باڑہ، جمرود، لنڈیکوتل ،سیاسی و سماجی شخصیات، باڑہ، جمرود، لنڈیکوتل ملاگوری، تیراہ کے قبائلی مشران اور ملکانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلع خیبر کے ملکانان و مشران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور خصوصی طور پر تیراہ اور باغ میدان میں پچھلے دنوں کے واقعات پر تفصیلی بحث کی اور مشاورت کیلئے مشران کو مدعو کیا گیا کہ ضلع خیبر اور تیراہ باغ میدان کی سرزمین پر امن کی فضا قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن کا قیام ضلع خیبر کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات، مشران و ملکانان، نوجوانوں اور بلدیاتی نمائندگان کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔ضلع خیبر بشمول وادی تیراہ باغ میدان کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے ہماری پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اقدامات کررہے ہیں۔ضلع خیبر کے بھوٹان شریف اور پیر میلہ کے متاثرین کیلئے 01 کروڑ 30 لاکھ روپے مالی امداد صوبائی حکومت نے منظور کی ہے جو کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد حوالہ کی جائیگی۔ اقوام کیساتھ جرگہ کی روشنی میں مشران و ملکانان کی جانب سے قوم کے سطح پر مشتمل خصوصی کمیٹیوں کے نام پیش کردئیے ہے جو کہ صوبائی اعلی سول و عسکری حکام کیساتھ جرگہ میں شرکت کرینگے جس میں تیراہ، باغ میدان میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر اپنا موقف، سفارشات و گزارشات پیش کرینگے جس کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ قبائلی مشران و ملکانان کی جانب سے اقوام پر مشتمل جرگہ منعقد کرنے اور موقف سننے کیلئے موقع دینے پر کمشنر پشاور ڈویژن، سی سی پی او پشاور اور ضلعی انتظامیہ خیبر کا شکریہ ادا کیا۔







