آسٹریلیا میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایک لاکھ کاکروچز برآمد

محکمہ تحفظِ ماحول آسٹریلیا کے حکام نے ایک منفرد اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے پاس سے ایک لاکھ سے زیادہ زندہ کاکروچ برآمد کر لیے ہیں۔ یہ تمام کاکروچ ملک میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے اور انہیں تجارتی پیمانے پر پالا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق آسٹریلیا کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں کو اتنی بڑی تعداد میں ضبط کرنے کا یہ پہلا اور سب سے بڑا واقعہ ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ نیو ساتھ ویلز ریاست کے شہر باتھرسٹ میں پیش آیا، جہاں ایک کاروباری بریڈر کے پاس سے مڈگاسکر ہِسنگ اور ڈوبیا نسل کے کاکروچ پکڑے گئے۔ ان کی مجموعی مالیت تقریبا دو لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی گئی ہے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔مقامی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نسل کے یہ کاکروچ ممکنہ طور پر پالتو جانوروں، خاص طور پر چھپکلیوں اور دیگر رینگنے والے جانوروں کی خوراک کے طور پر فروخت کیے جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed