خیبر پختونخوا میں امن کے لیے تمام سیاسی قوتیں کردار ادا کریں، سالک حسین

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور حلقہ این اے 44 کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی رشید خان کنڈی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی, مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، مسلم لیگی رہنما ریاض خان، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انتخاب خان چمکنی نے چوہدری سالک حسین کو آگاہ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی رشید خان کنڈی، لقمان یاسین، پاکستان تحریک انصاف کے شیر عالم خان مسعود، آصف کنڈی ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قیصر ندیم ایڈووکیٹ اور شہزاد ملنگی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عمر معاویہ شامل ہیں۔ جبکہ ضلع پہاڑپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم زادہ سید مرید حیدر شاہ بخاری بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئیچوہدری سالک حسین نے تمام نئے شامل ہونے والے سیاسی رہنماں کو پاکستان مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی تجربہ کار شخصیات کی شمولیت پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ ان کی شمولیت سے خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت اور قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو ملک بھر میں ایک منظم، فعال اور مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ نئے شامل ہونے والے تمام رہنماں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے اور انہیں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی معاملات میں مثر کردار دیا جائے گا۔چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان، دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوامی خدمت، قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام پاکستان مسلم لیگ کی بنیادی ترجیحات ہیں۔اس موقع پر انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پارٹی کی تنظیم سازی تیزی سے جاری ہے اور مزید اہم سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ میں شامل ہو رہی ہیں۔ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ کو صوبے میں ایک منظم اور فعال سیاسی قوت بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed