جرمن ایئرلائن کا پاکستان میں براہِ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ

جرمن فضائی کمپنی یو ایس سی نے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں، جسے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جرمن کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کے آغاز کا ایک اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

ایئرلائن نے ابتدائی طور پر پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس نئی غیر ملکی ایئرلائن کی آمد سے پاکستانی فضائی مارکیٹ میں صحت مند مسابقت بڑھے گی جبکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں اور مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق جرمن کمپنی کے فلائٹ آپریشنز شروع ہونے سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔ مزید برآں طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی سطح پر نئی بھرتیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامزدگی کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ پروازوں کے آغاز کے لیے دیگر ضروری آپریشنل منظوریاں حاصل کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed